بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت صحت پر NGOs کا سہارا لیتی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں این جی اوز کا سہارا لیتی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاق اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے اسپتالوں سے کوئی غرض نہیں، وفاق محض کاغذوں میں بجٹ بنا دیتا ہے، عملاً کوئی کام نہیں ہوتا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب کے ایم سی کے اسپتالوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اداروں پر قبضہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.