بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ’ہرنائی بچاؤ تحریک‘ کے زیرِ اہتمام مطالبات کے حق میں کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
’ہرنائی بچاؤ تحریک‘ کے زیرِ اہتمام مطالبات کے حق میں ہرنائی کوئٹہ روڈ پر احتجاج جاری ہے۔
تحریک کے کارکنوں نے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ کو ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
’ہرنائی بچاؤ تحریک‘ کی جانب سے ضلع بھر میں پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنے بچوں کے ہمراہ کفن پوش مظاہرہ بھی کیا تھا۔
Comments are closed.