بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسموگ پر قابو کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے DCکے اختیارات بڑھا دیئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مزید اختیارات دے دیئے ہیں، فیکٹریوں میں ٹائر اور فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، اینٹی اسموگ اسکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں، عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے میں اسموگ مانیٹرنگ سیل قائم ہے، لاہور میں 5 اینٹی اسموگ اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.