بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج اسموگ چھائی رہے گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اسکردو منفی06، قلات منفی05، گلگت منفی04 اور کوئٹہ میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مری میں کم سے کم درجہ حرارت 2، اسلام آباد، پشاور5، مظفر آباد، بنوں6، ڈیرہ اسماعیل خان، موہنجوداڑو، بہاولپور، ساہیوال10، ملتان، سرگودھا، سکھر، دادو11، لاہور، نوابشاہ 12 جبکہ کراچی اور گوادر میں 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.