بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، اسموگ سے نمٹنے کیلئے پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ

اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یورو ٹو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.