گیلپ گلوبل نے پاکستان کو جنوب ایشیائی خطے کا محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔
گیلپ گلوبل کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی خطے میں پاکستان اور سری لنکا محفوظ ترین ملک ہیں۔
گیلپ گلوبل رپورٹ کے مطابق امن و امان انڈیکس پر پاکستان اور سری لنکا کی ریٹنگ 84 انڈیکس ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں امن و امان انڈیکس میں پاکستان کا نمبر بھارت سے 16 درجے بہتر ہے۔
پاکستان انڈیکس میں 40ویں نمبر پر ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت کا نمبر 56 ہے۔
رپورٹ کے مطابق تنہا چلنے والوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) محفوظ ترین ملک ہے، اس معاملے میں ناروے دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ چوتھے اور فن لینڈ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
Comments are closed.