بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ اسمبلی میں رہائشی عمارتوں کے تحفظ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سندھ اسمبلی میں رہائشی منصوبوں کو گرانے سے بچانے کے لیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اپوزیشن نے قرارداد کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن سے کہا کہ نسلہ ٹاور پر قرارداد لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پوری قرارداد میں نسلہ ٹاور کا کہیں ذکر تک نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر جذبات اور دو نمبری کا سہارا نہ لیا جائے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ قرارداد میں صرف عمارتوں کو تحفظ نہیں دیا گیا بلکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھت چھن جانے کی فکر میں مبتلا لوگوں کے لیے یہ قرارداد امید کی کرن ہے، جس میں عمارتیں ریگولرائز کرنے کی قانون سازی کا مطالبہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.