بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گرین لائن پروجیکٹ شروع ہوا تو اس کا BRT سے برا حال ہو گا: اویس قادر شاہ

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اس حالت میں گرین لائن کا پروجیکٹ شروع کریں گے تو اس کا پشاور بی آر ٹی سے بھی برا حال ہو گا۔

یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران کہی۔

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیےمزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان سے پوچھیں کہ یہ پٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھا رہے ہیں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورنج لائن پروجیکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا افتتاح کریں گے۔

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین لائن بس پروجیکٹ پر سیاست نہ کریں، گرین لائن کا یہ پروجیکٹ پرانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.