بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کین ولیمسن بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز سے دستبردار

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اس ہفتے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بدھ یعنی کل بھارت کے شہر جے پور میں کھیلا جائے گا لیکن کین ولیمسن بھارت کے خلاف ہی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ریڈ بال کے دو میچوں کی تیاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کین ولیمسن کی غیرموجودگی میں ٹم ساؤتھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹم  ساؤتھی اور کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس اور مچل سینٹنر 25 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کانپور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ جسپریت بمرا اور محمد شامی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

ویرات کوہلی کی غیرموجودگی میں اجنکیا راہنے ٹیم کی قیادت کریں گے، روہت شرما بطور وکٹ کیپر اور رشاب پانٹ فاسٹ بالر کھیلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.