پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پارلیمان میں قانون سازی اور مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا اسعد محمود، سردار ایاز صادق کے علاوہ شاہدہ اختر علی، مولانا صلاح الدین ایوبی بھی شریک ہوئے، جبکہ شاہد خاقان عباسی بھی اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر سے اراکین کی ملاقات میں شریک ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پارلیمان میں قانون سازی اور مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوئی اور اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں رکھا جائے گا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تمام اپوزیشن کو اپنے اراکین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔
Comments are closed.