بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 نومبر تک برقرار، نوٹیفکیشن جاری

ملک میں 30 نومبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

آئندہ پندرہ روز کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارتِ خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پٹرول کی موجودہ قیمت 145 روپے 82 پیسے، ڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح 30 نومبر تک مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے برقرار رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.