وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے استفسار کیا ہے کہ کیا عوالتوں میں نواز شریف کے سوا کوئی اور مسئلہ نہیں ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں علی نواز اعوان، ن لیگ کے میاں جاوید لطیف اور پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو نے اظہار خیال کیا۔
گفتگو کے دوران علی نواز اعوان نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل رپورٹ دکھاتے ہیں لیکن منی ٹریل نہیں دکھاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جج رانا شمیم کے انکشافات کا مقصد 17 تاریخ کو عدالت میں لگے کیس پر اثر انداز ہونا ہے۔
میاں جاوید لطیف نے دوران پروگرام کہا کہ علی نواز یاد رکھیں آج کے وزیراعظم عدالتی اشتہاری رہے ہیں، عمران خان بغیر ضمانت کے سپریم کورٹ میں پیش ہوتے رہے۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہاں احتساب کی روایت نہیں ہے، اپنی حکومت آئے تو سب بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جج کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہمیں حکومت کی انویسٹی گیشن پر اعتبار نہیں ہوگا۔
پی پی رہنما نے تجویز دی کہ سب پارٹیوں کو مل کر کچھ اصول اور اقدار طے کرنی چاہئیں۔
Comments are closed.