سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار پر الزامات کا معاملہ سامنے آنے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا۔
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار پر الزامات کا معاملہ سامنے آنے پر اٹارنی جنرل نے اپنا غیر ملکی دورہ منسوخ کیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی دورہ منسوخ کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات کے معاملے پر خالد جاوید کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اٹارنی جنرل نے بین الاقوامی قانونی معاہدے کے لیے آج رات سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہونا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔
Comments are closed.