الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیج دیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے 3 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق الیکشن کمیشن نے تینوں ارکان اسمبلی سے 18 نومبر کو وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی انتخابی مہم چلانے پر 3 ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کئے ہیں۔
ان ارکان میں شائستہ پرویز ملک کے بیٹے ایم این اے علی پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر اور ایم پی اے رمضان صدیق شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تینوں کو 18 نومبر کو وضاحت کیلئے طلب بھی کیا ہے۔
Comments are closed.