بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کے تاجروں کی وزیراعلیٰ سندھ سے معاونت کی گزارش

کراچی کے علاقے صدر میں آگ سے متاثرہ مارکیٹ کے تاجروں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معاونت کی گزارش کردی۔

آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کے تاجروں محمد فیروز، حنیف میمن، وقار غوری و دیگر نے پریس کانفرنس کی اور مارکیٹ میں لگی آگ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد فیروز نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کو 25 گھنٹوں سے زائد ہوگئے ہیں لیکن اب تک سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں دکانیں ختم ہوگئیں، متاثرین بےروزگار ہوگئے، وفاقی و صوبائی حکومت بحالی کا کام کریں۔

تاجر رہنما حنیف میمن نے کہا کہ مارکیٹ میں آگ لگنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ ہماری معاونت کریں۔

وقار غوری نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، لیکن کوئی ہمارے پاس نہیں آیا، مرتضیٰ وہاب نے کہا اکیلا نہیں چھوڑیں گے لیکن انہوں نے پوچھا بھی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.