امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ سے کہا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں وہ کھیل کھیلنےجا رہی ہے، جس کا عوامی مفاد سے تعلق نہیں۔ اداروں کو تابع کرنے کی حکمرانوں کی پالیسیوں کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوا 3 سال میں آرڈینینسز جاری کرنے کی تاریخ رقم کی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کی نظریاتی اساس پر حملےہوئے، حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی اطاعت میں قوانین بنائے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا، کروڑوں افراد غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے ملک میں اسلامی نظام رائج کرے گی۔
Comments are closed.