پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کلینڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ پر خوش ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے سیمی فائنل سے قبل بیمار ہونے والے محمد رضوان نے ڈھاکا سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ اب خود کو بہت ہی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹریننگ کا آغاز کریں گے، کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانےکے ریکارڈ کی خوشی ہے۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ ڈھاکا میں گیند سلو، اسپن اور گرپ کرتا ہے، بیٹرز کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔
Comments are closed.