سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی تصویر، ایک خبر اور نوٹس کا عکس شیئر کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے اس کے ساتھ ہی ایک پیغام بھی تحریر کیا، جس میں ظالموں کو بڑے سبق کی طرف توجہ دلائی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ’اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑ دے، اس میں ظالموں کے لیے بہت بڑا سبق ہے‘۔
Comments are closed.