پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا ا مکان ہے۔
پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہورمیں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 8 سے 10 دسمبر کے درمیان ہوگا۔
کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ڈرافٹ کے لیے کرکٹرز کی فہرست پر کام جاری ہے۔
پی ایس ایل سیون اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں میچز کراچی اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں کروانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.