میانمار میں قید امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو رہا کر دیا گیا، انہیں جلد امریکا ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر بل رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ڈینی فینسٹر کو میانمار میں ان کےحوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈینی فینسٹر جلد ہی براستہ قطر امریکا روانہ ہوجائیں گے۔
میانمار کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو رہا کر دیا گیا ہے، معاملےکی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
امریکی صحافی ڈینی فینسٹر کو مئی میں گرفتارکیا گیا تھا، میانمار کی عدالت نے انہیں گزشتہ ہفتے غلط اطلاعات پھیلانے سمیت متعدد الزامات میں 11سل قید کی سزا سنائی تھی، جب کہ ان پر دہشت گردی اور بغاوت کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
Comments are closed.