شوگر ملز مالکان نے جنوبی پنجاب میں کرشنگ شروع کر دی ہے، جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کی کل تعداد 21 ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں 21 میں سےاب تک 12 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے جبکہ پنجاب بھرمیں شوگر ملوں کی تعداد 39 کے قریب ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وسطی پنجاب کی شوگر ملیں 20 نومبر تک کرشنگ شروع کریں گی۔
ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سیزن 65 لاکھ ٹن چینی کی پیدا وار کا تخمینہ لگایا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پنجاب میں 36 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
Comments are closed.