کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے آغاز پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین کو خاص ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ای پی آئی 12 مختلف موذی امراض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ سیکریٹری صحت کو ویکسینیٹرز کے جائز مطالبات فوری حل کرنے کا کہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم ہو رہی ہے، اس موقع پر احتجاج کرنا اور غیر ضروری مطالبہ کرنا ٹھیک نہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نقصانات کا سروے ہو رہا ہے، حکومت سے جو ہوسکے گا ضرور مدد کرے گی۔
Comments are closed.