بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

T20 ورلڈ کپ فائنل میں جیت: آسٹریلوی کرکٹرز کی ڈانس ویڈیو وائرل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم میں ڈانس کرکے اپنی جیت کا جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں آسٹریلوی کرکٹرز کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by ICC (@icc)

یہ ویڈیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا چیمپئن بننے کے بعد ڈریسنگ روم میں بنائی گئی جس میں آسٹریلوی کرکٹرز ڈانس کرکے اپنی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز پہلے آہستہ آہستہ اپنا ڈانس شروع کرتے ہیں اور پھر دیگر کھلاڑی بھی آجاتے ہیں جہاں سے آسٹریلوی ٹیم کا جوش و خروش سے جشن شروع ہوتا ہے۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر اہلیہ شنیرا کو ’ویل ڈن‘ کہہ دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو کپتان ایرون فنچ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، لیکن مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لگی 92 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ کینگروز کے پلڑے میں کردیا۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.