بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاڑکانہ: زمین کےتنازع پرخاتون کےقتل کامعاملہ، ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے خیر پور جوسو اور لاڑکانہ میں قتل کے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ایم پی اے گَھنوَر اسران کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے ، لیکن نام زد ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے گھنور اسران کے والد ڈاکٹر شہید اسران اور بھائی ندیم اسران کی گرفتاری کے لیے ان کی قیام گاہوں پر چھاپے مارے گئے لیکن دونوں نام زد ملزمان موجود نہیں تھے ۔

 ان پر 3 نومبر کو ایک خاتون فہمیدہ سیال کو زمین کے تنازع پر قتل کرنے کا الزام ہے ۔ 

خاتون کے قتل کیس میں 4ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.