معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے حادثے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مولانا طارق جمیل حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب اُن کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ ’ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئے جوکہ بالکل بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘
پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مولانا طارق جمیل صاحب بالکل ٹھیک اور خیروعافیت سے ہیں۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
Comments are closed.