رحیم یار خان میں ملزمان نے گنے کی کھڑی فصل کو آگ لگا دی، متاثرہ کسان کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر لگائی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ڈاکوؤں کے اُنڈھڑ گینگ نے اس سے قبل گیارہ اکتوبر کو نجی پیٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے9 افراد کو قتل کردیا تھا۔
گینگ نے اسی خاندان کی فصلوں کو بھی جلایا ہے، جبکہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی آگ لگانے کی دھمکی دی ہے۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جس میں گینگ کے سرغنہ جانو اُنڈھڑ کو نامزد کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.