بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم مہنگائی پر اپنے ترجمانوں کو بریفنگ دیں گے کہ ترجمان مہنگائی سے متعلق عوام کو اب کیا بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کو دیگر ہدایات بھی جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.