متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کے معاملے میں آئین کی خلاف ورزی چاہتی ہے۔
اپوزیشن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے کمیٹی سے خالدہ اطیب اور کامل آغا کو نکالا ہے اور ان کی جگہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو شامل کیا ہے۔
اپوزیشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت کی طرف سے آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ قومی مفاد کی حامل قانون سازی اتفاق رائے اور مشاورت سے ہونی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ اپوزیشن اس معاملے پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔
Comments are closed.