لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مدرسے کا طالبعلم استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ استاد نے 3 روز قبل بچے پر تشدد کیا اور اسے مرغا بنایا۔
بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالب علم مدرسے کے ٹیچر اور دیگر کے خلاف تشدد کی شکایت کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی گئی، مدرسہ انتظامیہ کے افراد مفرور ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.