بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

رواں سال اکتوبر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں، جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں ترسیلاتِ زر 11 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جو پچھلے سال اسی عرصے سے 11 اعشاریہ 9 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ سے ڈیڑھ ارب ڈالر اور امریکا سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.