کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس نے 35 سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ تیسرے درجے کی قرار دیگر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے، آگ کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل گیا، آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے۔
صدر میں عبداللّٰہ ہارون روڈ پر واقعہ مارکیٹ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی اطلاع پر ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں اور پھر بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شددت دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائرٹینڈر کو طلب کرلیا گیا۔
پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈر نے بھی آگ پر قابو میں حصہ لیا ، دکانداروں کے مطابق آگ سے دکانوں اور گوداموں میں رکھا ،بھاری مالیت کا مختلف سامان جل گیا۔
اسنار کل اور 10سے زائد فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی اقبال میمن اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے آگ لگنے کی جگہ کا دورہ کیا۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
Comments are closed.