بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم قتل: CCTV ویڈیو آن ایئر کرنے پر پابندی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو آن ایئر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا آرڈیننس کی شق 27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی ممانعت ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی نور مقدم کے قتل کے کیس میں ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان دے دیا، ڈی این اے رپورٹ سے مقتولہ سے زیادتی بھی ثابت ہو گئی۔

پیمرا کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج فی الفور آف ایئر کر دیں، بصورتِ دیگر ٹی وی چینلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.