بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے جنہیں ڈاکو کہا، انہی سے اتحاد کیا: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے جنہیں ڈاکو کہا، انہی سے اتحاد کیا۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک دن کی حکومت ملے تو ملک میں ایک نظامِ انصاف قائم کر دوں گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آٹا، شوگر، پیٹرول اور لینڈ مافیا نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز کے بینک اکاؤنٹس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمراں جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچا کر پھر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کو انصاف نہیں ملتا، احتساب کا نظام درہم برہم ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب سے متعلق وعدہ پورا نہیں کیا، وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کروا کر ڈیجیٹل دھاندلی کرنا چاہتی ہے، شفاف الیکشن کروانے میں عوام اپنا کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.