بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، KPK میں کھانا پکانے کیلئے چند گھنٹے گیس ملے گی

وزارتِ پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق حکمتِ عملی سامنے آگئی ہے، جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

گیس صارفین کو کھانا پکانے کیلئے صرف چند گھنٹے گیس ملے گی، باقی وقت گیس بند رہے گی اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے ایوان میں پوچھے گئے گیس کی قلت سے متعلق سوال ،’ انڈا فرائی ہوجائے گا؟‘ پر ’ ہاں‘ کہہ کر گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کو گیس دینے کا شیڈول تیار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف دسمبر کیا اسی مہینے واپس آئیں، پی ڈی ایم جتھہ ہر سال ہی آتا ہے، اس کی سردیوں کی سرگرمی ہے۔

سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے اس شیڈول کا نفاذ دسمبر سے ہو گا اور اس پر فروری تک عمل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.