بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کام کے اوقات کے بعد ملازمین سے رابطہ کرنے پر مالکان کو جرمانے ہوگا

پرتگالی پارلیمنٹ نے جمعہ کو ایک قانون منظور کیا ہے اور کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پارلیمنٹ کی جانب سے کام کے اوقات کے بعد ملازمین کو ٹیکسٹ میسج کرنے اور ای میل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس قانون کے تحت 10 سے زیادہ عملے کے ارکان  رکھنے والی کمپنیاں اگر اپنے ملازمین سے کام کے اوقات کے بعد رابطہ کریں گی تو جرمانے کا سامنا کر سکتی ہیں۔

یہ نیا قانون ملک میں کام کرنے کے دورانیے کے بڑھنےاور ملازمین سے کام کے اوقات ختم ہوجانے کے بعد بھی مالکان کی جانب سے گھر سے کام کروائے جانے پر جواباََ متعارف کرایا گیا۔

اس قانون کے تحت کمپنیاں بچوں والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گی۔ 

اس کے علاوہ کمپنیوں کو گھر کے بل زیادہ آنے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں بھی حصہ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔

پرتگال کی وزیر برائے مزدور اور سماجی تحفظ، اینا مینڈیس گوڈینو نے امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے تحفظات میں اضافہ مزید غیر ملکیوں کو ملک کی طرف راغب کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.