دورۂ بھارت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈیرل میچل کو ڈیوڈ کونوے کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
ڈیوڈ کونوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں زخمی ہوئے، ان کی جگہ آج کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کونوے کو چوٹ اس وقت لگی تھی جب انہوں نے ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے فوراً بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا اور اس کے بعد کیے گئے ایکسرے میں ان کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ۔
کیوی کوچ کا کونوے کی انجری پر کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقیناً انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور میں ہو گا۔
Comments are closed.