بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو پر جام ہاؤس کے ویئر ہاؤس میں تشدد کیا گیا

کراچی میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس کے ویئر ہاؤس میں رکھا گیا تھا، جہاں اس پر تشدد بھی کیا گیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ جام ہاؤس کے ویئر ہاؤس سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں ایم پی اے جام اویس سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ 164 کے بیان کے بعد مزید 11 ملزمان کے نام مقدمے میں شامل کیئے گئے ہیں۔

ناظم جھوکیو قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نےمقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے مقدمے میں اب تک جام اویس سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.