نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی زندگی کے اس اہم دن پر پاکستان کے مشہور برانڈ ’زاویے‘سے ہلکے گلابی رنگ کے مشرقی لباس کا انتخاب کیا۔
برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ نے نکاح کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا اس کی اصل قیمت 27,000 روپے ہے۔ تاہم، یہ آئٹم سیل پر 20,250 روپے میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
Comments are closed.