بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آلودگی: آج پاکستان میں ساہیوال سب سے آگے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور صحت پر اثر انداز ہونے لگی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج پنجاب میں 343 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں 323، گجرانوالہ میں 308، رائے ونڈ میں 293، فیصل آباد میں 279، مرید کے میں 240، راولپنڈی میں 177 اور بہاولپور میں 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی فہرست میں کراچی نویں نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 164 اور دسویں نمبر پر موجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز بڑھنے سے اسموگ ماحول پر اثر انداز ہونے لگی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 427، وحدت روڈ پر 419، علامہ اقبال ٹاؤن میں 418، انارکلی بازار میں 406 اور گلبرگ میں 365 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی ریکارڈ ہوئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی ہے، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے لگے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.