بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تربت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردوں کا بھاری نقصان، 3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے تربت کے گرد و نواح میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کا لگایا بم ناکارہ بناتے ہوئے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کا لگایا بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللّٰہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.