بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان وزیرخارجہ نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں سہولت کاری کی تصدیق کردی

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کا کوئی فرد نہیں بلکہ بطور پالیسی پوری امارات اسلامی، حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کررہی ہے، انہیں یقین ہے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا امن کا قیام اور جنگ کا خاتمہ سب کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا کردار ثالث کا ہے، اس لیے کسی فریق کی طرف جھکاؤ ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘میں پیر کی شب 11 بجے صرف جیونیوز پر نشر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.