بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹنگ مشین کا بل ایم کیو ایم اور ق لیگ نے منظور کیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل کابینہ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے، بل پارلیمنٹ میں گیا ہے تو اس کا مطلب ہے ایم کیو ایم اور ق لیگ نے اسے منظور کیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بل کی ڈرافٹنگ ہی وزیر قانون فروغ نسیم نے کی ہے، پارٹیوں کے اندر بھی سیاست ہوتی ہے، اپنے وزراء سے بھی جھگڑا ہوتا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کابینہ میں بھی وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے تھے، ایم کیو ایم اتحادی ضرور ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں تحفظات دور کئےجائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وسیم اختر کا گلہ امین الحق اور فروغ نسیم سے بنتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام بریفنگ میں ایم کیو ایم کے وزراء شریک ہوتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم حکومت ہیں، اتحادی بھی ساتھ ہیں، گلے شکوے دور ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.