بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنسز پر فخر کرنا چاہیے، ثنا میر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی مینز کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس پر فخر کرنا چاہیے۔ 

آئی سی سی ویب سائٹ پر اپنی تحریر میں ثنا میر نے لکھا کہ جس طرح مینز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پرفارمنسز دی اور وہ ٹیم فائنل کھیلنے سے کتنا قریب تھی، اس پر مجھے فخر ہے۔  

انہوں نے لکھا کہ فیلڈنگ میں کچھ خامیاں ہوئیں، کیونکہ انہوں نے بورڈ پر رنز سجائے اور سب نے ہی اپنا حصہ ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ، ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دے گا۔

شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے ثنا میر کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں شاہین کا پہلا اوور بہت ہی عمدہ تھا، یہی ایک لمحہ بن جاتا ہے جب شاہین کے پاس نئی گیند ہوتی ہے۔ 

ثنا نے کہا کہ شاہین کے سامنے دنیا کے بہترین بلے باز بھی خود کو دباؤ میں محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مخصوص 11 کھلاڑیوں کےساتھ ہی تمام میچز کھیلنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیگر منصوبوں پر بھی عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، یا پھر محمد وسیم جونیئر کو ایک لمحے پر ٹیم میں شامل کرلینا چاہیے تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.