وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
عثمان بزدار نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔
واضح رہے کہ باجوڑمیں راغگان ڈیم کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.