بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: اسموگ کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی کارروائیاں

ملک کے دوسرے بڑے شہر اور صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں اسموگ کے خاتمے کے لیے انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق 108 سے زائد بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 80 فیصد انڈسٹریز میں ڈرائی اور واٹر اسکربر لگے ہوئے ہیں۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کو کنٹرول کیا جائے گا۔

لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

کمشنر لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 2 کسانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، برکی روڑ پر ایک بھٹہ مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.