آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
اعظم صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے بابر اعظم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ وقت ملنے پر کھانے سے فراغت پر بابر سے بات چیت ہوئی۔‘
کپتان کے والد نے لکھا کہ ’میں نے بابر سمیت پوری کرکٹ ٹیم کو شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اُٹھا کر وطن واپس جارہے ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بابر اور پوری ٹیم کو آگے کے لیےحوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔‘
آخر میں بابر اعظم کے والد نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دُعائیہ کلمات بھی لکھے۔
واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا ہے، قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔
Comments are closed.