بھارتی اسپنر ایشون نے حفیظ کی بال پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی شاٹ کو زبردست قرار دے دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے میں جہاں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور ہربھجن سنگھ نے ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیا تو وہیں بھارتی اسپنر ایشون وارنر کی حمایت میں سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشون نے ڈیوڈ وارنر کی شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس شاٹ کو زبردست قرار دیا۔
ایشون نے کہا کہ ’حفیظ کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا شاٹ بہترین تھا جوکہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔‘
دوسری جانب ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا۔‘
ہربھجن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ’ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔‘
واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔
ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔
Comments are closed.