بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز ، شہباز خوف کی علامت بن چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پرچی ترجمان نوکری پکی کرنے کے لئے اچھل کود کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے کرپشن کے مگرمچھ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔

نون لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ٹھگوں کا ٹولہ غریب سے نوالہ چھین کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کر رہا، پی ڈی ایم کی جدوجہد پر امن ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے کرپشن کے مگرمچھ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.