ناظم جوکھیو قتل کیس میں سیشن کورٹ نے نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
سیشن کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کو پیش کیا گیا، ا س موقع پر عدالت نے قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سیشن جج ملیر نے ملزم کو 22 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملز م پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے،ملزم کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے حفاظتی ضمانت بھی منظور کی تھی۔
ناظم جوکھیو کے قتل کے الزام جام عبدالکریم کے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔
دوسری جانب ناظم جھوکیو قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نےمقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے، تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مقتول کا موبائل میمن گوٹھ میں کئی سال سے خشک 50 سے60 فٹ گہرے کنویں میں پھینکا تھا ۔
کیس کے تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا ہے کہ لوگوں کو فی الحال اس کنویں میں کچرا جلانے سے روک دیا ہے تاکہ کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں موبائل فون تلاش کیا جائے۔
Comments are closed.