
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 1 کی رہائشی کثیر المنزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں بنے گارڈ روم میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 1 میں واقع رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں بنے گارڈ روم میں مچھر کوائل کے باعث آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے 4 سیکیورٹی گارڈز 25 سالہ معشوق، 28 سالہ یونس، 32 سالہ اللّٰہ ورایا اور 30 سالہ اعجاز جھلس کر زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا۔
زخمی سیکیورٹی گارڈز کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے گلشنِ اقبال میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Comments are closed.